Surah Yaseen with Urdu Translation

Here you can Read or Download Surah Yaseen with Urdu translation. In this article you can get Surah Yasin with Urdu translation PDF. You can also read surah Yaseen Urdu translation text. We are offering all types, formats & languages on this website. You can get a lot of benifits on this site. This site is spacially created for surah Yaseen which is the part of Holy Quran & it is also called Heart of Holy Qura

Namesurah yaseen pdf
Verses83
No of Surah36
Parah no22
Uploaded bysurahyaseenpdf.site

Read Surah Yaseen with Urdu translation

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے
یس۔1
حکمت والے قرآن کی قسم۔2
بیشک تم رسولوں میں سے ہو۔ 3
سیدھی راہ پر ہو۔4
عزت والے مہربان کا اتاراہوا۔ 5
تاکہ تم اس قوم کو ڈراؤ جس کے باپ دادا کو نہ ڈرایا گیا تو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔6
بیشک ان میں اکثر پر بات ثابت ہوچکی ہے تو وہ ایمان نہ لائیں گے۔ 7
ہم نے ان کی گردنو ں میں طوق ڈال دئیے ہیں تو وہ ٹھوڑیوں تک ہیں تو وہ اوپر کو منہ اٹھائے ہوئے ہیں ۔8
اور ہم نے ان کے آگے دیوار بنادی اور ان کے پیچھے (بھی) ایک دیوار (بنادی) پھرانہیں اوپر سے (بھی) ڈھانک دیا تو انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔9
اور تمہارا اُنہیں ڈرانا اور نہ ڈرانا ان پر برابر ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔10
تم تو صرف اسے ڈراتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور رحمٰن سے بغیر دیکھے ڈرے تو اسے بخشش اور عزت کے ثواب کی بشارت دو۔11
بیشک ہم مُردوں کو زندہ کریں گے اور ہم لکھ رہے ہیں جو (عمل) انہوں نے آگے بھیجااوران کے پیچھے چھوڑے ہوئے نشانات کو اور ایک ظاہر کردینے والی کتاب میں ہر چیز ہم نے شمار کررکھی ہے۔12
اور ان سے شہر والوں کی مثال بیان کرو جب ان کے پاس رسول آئے۔13
جب ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے پھر انہوں نے ان کو جھٹلایا تو ہم نے تیسرے کے ذریعے مدد کی تو ان سب نے کہاکہ بیشک ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ۔14
لوگوں نے کہا: تم تو ہمارے جیسے آدمی ہواور رحمٰن نے کوئی چیز نہیں اتاری، تم صرف جھوٹ بول رہے ہو۔15
رسولوں نے کہا: ہمارا رب جانتا ہے کہ بیشک ضرور ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ۔16
اور ہمارے ذمہ صرف صاف صاف تبلیغ کردینا ہی ہے۔17
لوگوں نے کہا: ہم تمہیں منحوس سمجھتے ہیں ۔بیشک اگر تم باز نہ آئے تو ضرور ہم تمہیں سنگسار کریں گے اور ضرور تمہیں ہماری طرف سے دردناک سزا پہنچے گی۔18
تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے۔کیا اگر تمہیں نصیحت کی جائے (تو تم اسے بدشگونی کہتے اور انکار کرتے ہو )بلکہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو۔19
اور شہر کے دور کے کنارے سے ایک مرد دوڑتا ہواآیا، اس نے کہا: اے میری قوم!ان رسولوں کی پیروی کرو۔20
ایسوں کی پیروی کرو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔21
اور مجھے کیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔22
کیا میں اللہ کے سوا اورمعبود بنالوں کہ اگر رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو اِن کی سفارش مجھے کوئی نفع نہ دے اور نہ وہ مجھے بچاسکیں گے۔23
بیشک جب تو میں کھلی گمراہی میں ہو ں گا۔24
بیشک میں تمہارے رب(اللہ ) پر ایمان لایا تو تم میری سنو۔25
(اس سے) فرمایا گیا کہ توجنت میں داخل ہوجا، اس نے کہا : اے کاش کہ میری قوم جان لیتی۔26
جیسی میرے رب نے میری مغفرت کی اور مجھے عزت والوں میں شامل کیا۔27
اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارااور نہ ہم (وہاں کوئی لشکر) اتارنے والے تھے۔28
وہ صرف ایک چیخ تھی توجبھی وہ بجھ کر رہ گئے۔29
اور کہا گیا کہ ہائے افسوس ان بندوں پرکہ ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا مذاق ہی کرتے ہیں ۔ 30
کیا انہوں نے نہ دیکھاکہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں کہ وہ اب ان کی طرف پلٹنے والے نہیں ۔31
اور جتنے بھی ہیں سب کے سب ہمارے حضور حاضر کئے جائیں گے۔32
اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے ہم نے اسے زندہ کیا اور اس سے اناج نکالا تو اس میں سے وہ کھاتے ہیں ۔33
اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگو روں کے باغ بنائے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائے۔34
تاکہ لوگ اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ ان کے ہاتھوں نے نہیں بنائے تو کیا وہ شکر ادا نہیں کریں گے؟35
پاک ہے وہ جس نے سب جوڑے بنائے ،زمین کی اگائی ہوئی چیزوں سے اور لوگوں سے اور ان چیزوں سے جنہیں وہ جانتے بھی نہیں ہیں ۔36
اور ان کے لیے ایک نشانی رات ہے ہم اس پر سے دن کوکھینچ لیتے ہیں تو جبھی وہ اندھیروں میں رہ جاتے ہیں ۔37
اور سورج اپنے ٹھہرنے کے وقت تک چلتا رہے گا، یہ زبردست، علم والے کا مقرر کیا ہوا ہے۔38
اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ وہ کھجور کی پرانی شاخ جیسا ہوجاتا ہے۔39
سورج کو لائق نہیں کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جانے والی ہے اور ہر ایک ایک دائرے میں تیر رہا ہے۔40
اور ان کے لیے ایک نشانی یہ ہے کہ ہم نے ان کی نسلوں کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔41
اور ہم نے ان کے لیے ویسی ہی کشتیاں بنادیں جن پر سوار ہوتے ہیں ۔42
اور اگر ہم چاہیں تو انہیں ڈبودیں تو نہ کوئی ان کی فریاد کو پہنچنے والا ہو اور نہ انہیں بچایا جائے۔43
مگر ہماری طرف سے رحمت اور ایک وقت تک فائدہ اٹھانے (کی مہلت ہو)۔44
اور جب ان سے فرمایا جاتا ہے ، ڈرو اس سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے آنے والا ہے اس امید پر کہ تم پر رحم کیا جائے۔45
اور جب کبھی ان کے رب کی نشانیوں سے کوئی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔46
اور جب ان سے فرمایا جائے کہ اللہ کے دئیے میں سے کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو تو کافر مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ کیا ہم اسے کھلائیں جسے اللہ چاہتا تو کھلادیتاتم تو کھلی گمراہی میں ہی ہو47
اور کہتے ہیں :یہ وعدہ کب آئے گا ؟اگر تم سچے ہو (تو بتاؤ)۔48
وہ صرف ایک چیخ کا انتظار کررہے ہیں جو انہیں اس حالت میں پکڑ لے گی جب وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوئے ہوں گے۔49
تو نہ وہ وصیت کرسکیں گے اور نہ ہی اپنے گھر والوں کی طرف پلٹ کرجاسکیں گے۔50
اورصورمیں پھونک ماری جائے گی تواسی وقت وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلے جائیں گے۔51
کہیں گے: ہائے ہماری خرابی! کس نے ہمیں ہماری نیند سے جگادیا؟ یہ وہ ہے جس کا رحمٰن نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں نے سچ فرمایا تھا۔52
وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی تو اسی وقت وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کردئیے جائیں گے۔53
تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔54
بیشک جنت والے آج دل بہلانے والے کاموں میں لطف اندوز (ہو رہے) ہوں گے۔55
وہ اور ان کی بیویاں تختوں پر تکیہ لگائے سایوں میں ہوں گے۔56
ان کے لیے جنت میں پھل میوہ ہوگا اور ان کے لیے ہر وہ چیز ہوگی جو وہ مانگیں گے۔57
مہربان رب کی طرف سے فرمایا ہوا سلام ہوگا۔58
اور (کہا جائے گا) اے مجرمو! آج الگ الگ ہوجاؤ۔59
اے اولاد ِآدم! کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھاکہ شیطان کی عبادت نہ کرنا بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔60
اور میری عبادت کرنا،یہ سیدھی راہ ہے۔61
اور بیشک اس نے تم میں سے بہت سی مخلوق کو گمراہ کردیا تو کیا تم سمجھتے نہ تھے۔62
یہ ہے وہ جہنم جس سے تمہیں ڈرایا جاتا تھا۔63
اپنے کفر کے سبب آج اس میں داخل ہوجاؤ ۔64
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔65
اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے تو وہ جلدی سے راستے کی طرف جاتے تو کہاں سے دکھائی دیتا؟66
اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ پر ہی ان کی صورتیں بدل دیتے تونہ وہ آگے بڑھ سکتے اورنہ پیچھے لوٹتے۔67
اور جسے ہم لمبی عمر دیتے ہیں تو خلقت و بناوٹ میں ہم اسے الٹا پھیردیتے ہیں ،تو کیا وہ سمجھتے نہیں ؟68
اور ہم نے نبی کو شعر کہنا نہ سکھایااور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے وہ تو نہیں مگر نصیحت اور روشن قرآن۔69
تاکہ وہ ہر ایسے شخص کوڈرائے جو زندہ ہو اور کافروں پر بات ثابت ہوجائے ۔70
اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے لیے پیدا کیے تو یہ ان کے مالک ہیں ۔71
اورہم نے ان چوپایوں کو ان کے لیے تابع کردیاتوان چوپایوں سے کچھ ان کی سواریاں ہیں اور کچھ سے وہ کھاتے ہیں ۔72
اور لوگوں کے لیے ان چوپایوں میں کئی طرح کے منافع اور پینے کی چیزیں ہیں تو کیا وہ لوگ شکر ادا نہیں کریں گے۔73
اور انہوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنالئے کہ شاید ان کی مدد ہوجائے۔ 74
وہ معبوداِن کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ لوگ خودان معبودوں کیلئے حاضر ِ خدمت لشکربنے ہوئے ہیں ۔75
تو ان کی بات تمہیں غمگین نہ کرے بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اورجو ظاہر کرتے ہیں ۔76
اور کیا آدمی نے نہ دیکھا کہ ہم نے اسے ایک بوند سے بنایا پھر تب ہی وہ کھلم کھلاجھگڑا کرنے والا ہے۔77
اور ہمارے لیے مثال دیتا ہے اور اپنی پیدائش کوبھول گیا۔ کہنے لگا: ایسا کون ہے جو ہڈیوں کو زندہ کردے جبکہ وہ بالکل گلی ہوئی ہوں ۔78
تم فرماؤ :ان ہڈیوں کو وہ زندہ کرے گا جس نے پہلی بار انہیں بنایا اور وہ ہر پیدائش کو جاننے والا ہے۔79
جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے ا ٓ گ پیدا کی توجبھی تم اس سے آگ جلاتے ہو۔80
اور کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان جیسے اورپیدا کردے؟ کیوں نہیں !اور وہی بڑا پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔81
اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے فرماتا ہے ، ’’ ہو جا‘‘ تو وہ ہوجاتی ہے۔ 82
تو پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا قبضہ ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔83
READ MORE  surah yaseen pdf full download

Leave a Comment